اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ”آج“ ٹی وی کے نیوز بلیٹن کے دوران غیر اخلاقی مواد نشر ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پیمرا کو ”آج“ ٹی وی کیخلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کیونکہ ”آج“ ٹی وی کے نیوز بلیٹن میں ایک انگلش فلم کا ”پرومو“ دکھایا گیا ہے جس میں غیر اخلاقی مواد موجود تھا۔ پیمرا سے جاری …
پیمرا نے ”آج“ ٹی وی کے نیوز بلیٹن کے دوران غیر اخلاقی مواد نشر ہونے کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ”آج“ ٹی وی کے نیوز بلیٹن کے دوران غیر اخلاقی مواد نشر ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ پیمرا کو ”آج“ ٹی وی کیخلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کیونکہ ”آج“ ٹی وی کے نیوز بلیٹن میں ایک انگلش فلم کا ”پرومو“ دکھایا گیا ہے جس میں غیر اخلاقی مواد موجود تھا۔ پیمرا سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کا یہ اقدام پیمرا آرڈیننس 2002ءکی خلاف ورزی اور پیمرا ایکٹ 2007ءکے مطابق الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کے بھی منافی ہے۔ اس اقدام پر ٹی وی چینل کیخلاف 10 لاکھ جرمانے یا لائسنس معطلی کی سزا دی جا سکتی ہے۔








