اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آبادی کے اعداد و شمار کیلئے مردم شماری کا انعقاد ملک کی بہتری کیلئے ضروری ہے، کسی امتیاز کے بغیر مردم شماری کے اعداد و شمار کے حصول کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں صوبائی حکومتیں اپنے …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ آبادی کے اعداد و شمار کیلئے مردم شماری کا انعقاد ملک کی بہتری کیلئے ضروری ہے، کسی امتیاز کے بغیر مردم شماری کے اعداد و شمار کے حصول کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں صوبائی حکومتیں اپنے اپنے صوبوں میں مردم شماری کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ عمل بلاامتیاز مکمل کیا جائے گا کیونکہ یہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس کنکشنوں کے حوالے سے صوبہ سندھ کو ترجیح دی جائے گی۔








