اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت اور مسلح افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جو کہ ایک بھارتی جاسوس تھا اور یہاں ہمارے ملک کے خلاف …
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما جان اچکزئی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت اور مسلح افواج کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جو کہ ایک بھارتی جاسوس تھا اور یہاں ہمارے ملک کے خلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا کے حوالے سے کسی بھی ملک کا کوئی دباﺅ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تمام قانونی لوازمات پورے کیے گئے ہیں۔ جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستانی بہادر مسلح افواج اور جمہوریت اپنی علاقائی سالمیت کی مکمل اور بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا ملکی سیکیورٹی اور خودمختاری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔








