اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت حجاج کرام کی سہولت کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ جمعرات کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے خواہاں ہیں۔ …
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت حجاج کرام کی سہولت کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ جمعرات کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2017ءکے تحت عازمین حج کو زیادہ سہولیات دی گئی ہیں۔ یہ پانچواں حج ہے جس کی پالیسی موجودہ حکومت نے بنائی ہے اور لوگوں کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ ہم انہیں سستی، بہترین اور معیاری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے اس سال ہمارا ماضی والا حج کوٹہ بھی دوبارہ بحال ہو گیا ہے اور اب رواں سال2017ءمیں 1لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد جبکہ نجی شعبے کے تحت 40 فیصد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔








