اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی ہے، بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات کے حل کے لیے بامقصد اور غیر مشروط مزاکرات چاہتے ہیں ،وزیراعظم محمد نواز شریف ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی دوسرے ممالک کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی ہے، بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات کے حل کے لیے بامقصد اور غیر مشروط مزاکرات چاہتے ہیں ،وزیراعظم محمد نواز شریف ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں تاکہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت مل سکے،پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت چین پاکستان کی متعدد شعبوں میں رہنمائی بھی کر رہا ہے جس سے آنے والے چند سالوں میں یہاں واضح تبدیلی نظر آئے گی اور ملک مزید ترقی کرے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تو ماضی میں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی و افراتفری سمیت تخریبی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ بھی بھارتی روابط تھے جس کے ہمارے پاس واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا یہاں سے پکڑے جانا اور اس کا بھارتی نیوی میں حاضر ڈیوٹی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے جرم کا اعتراف کرنا بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔








