اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 274.7ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 458فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال …
ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 274.7ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 458فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 49.2ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی تھی۔
اگست میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کاحجم 135.6ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 2.5فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 188فیصدزیادہ ہے، جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کاحجم 139.1ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 47.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق فنانشل بزنس کے شعبہ میں سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 59.6ملین ڈالر، بجلی 43.1ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ 36ملین ڈالر، خوراک 34.9ملین ڈالر اورکیمکلز کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 19.3ملین ڈالرکی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی۔








