مشاہد حسین سید کا کتاب”چین کا طرزحکمرانی“ کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین کے طرزحکمرانی پر چینی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی ایک تاریخی موقع ہے ۔ جمعہ کو یہاں چین کے صدر شی جن پنگ کی کتاب”چین کا طرزحکمرانی“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات مثالی ہیں اورعالمی سطح …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین کے طرزحکمرانی پر چینی صدر کی کتاب کی تقریب رونمائی ایک تاریخی موقع ہے ۔ جمعہ کو یہاں چین کے صدر شی جن پنگ کی کتاب”چین کا طرزحکمرانی“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات مثالی ہیں اورعالمی سطح پر ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گذشتہ 50 سال سے زائد عرصہ سے باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدرکی کتاب کی تقریب رونمائی وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیراعظم کے دفتر میں منعقد کی جارہی ہے۔

Leave a Reply