چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا فرانزک سائنس لیبارٹری کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کے بعد افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) قومی احستاب بیورو ( نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے سے بد عنوانی کے خاتمے کی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے ،نیب بد عنوانی کی روک تھام کے لئے آگاہی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کررہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیب کی فرانزک …

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) قومی احستاب بیورو ( نیب ) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے سے بد عنوانی کے خاتمے کی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے ،نیب بد عنوانی کی روک تھام کے لئے آگاہی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کررہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری کی کارکردگی کے متعلق جائزہ اجلاس کے بعد افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ نیب نے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس لیبارٹری کے قیام کا مقصد بد عنوانی کے ناسور کی روک تھام کے لئے ضروریات کو پورا کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے اور قوم کو بد عنوانی سے بچانے کے لئے بلا امتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریوں اور انویسٹیگیشنز کو نمٹانے کے لئے تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹر مل کر کام کریں ۔ انہوںنے کہاکہ بد عنوانی ایسی لعنت ہے جس کے معاشرے پر بہت زیادہ برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاریخی لحاظ سے یہ ثابت ہوتاہے کہ ان قوموں نے ترقی کی جنہوںنے اپنے معاشر ے سے بد عنوانی اور ناانصافی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

Leave a Reply