بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

114
rain
rain

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بارکھان میں 3، دیر (بالائی اور زیریں) اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دادو میں درجہ حرارت 42، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔