سعودی عرب،دوسری سہ ماہی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ہوا

ریاض۔1اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 11.7 ارب ریال کی بیرونی …

ریاض۔1اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 11.7 ارب ریال کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی ،گزشتہ سال اس عرصے میں بیرونی سرمایہ کاری میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے وژن 2030 ریفارم حکمت عملی کے ایک حصے کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق قانون میں اہم تبدیلیاں کرنے اعلان کیا تھا جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔ ترمیم شدہ قانون کے تحت سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا کہ قانون کی حکمرانی، منصفانہ سلوک اور جائیداد کے حقوق کے ساتھ دانشورانہ املاک کے تحفظ کو یقینی اور فنڈز کی منتقلی کو آسان بنا یا جائے گا۔