لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل لسٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

97

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل لسٹ کے تحت شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے دس روز میں پی این آئی ایل لسٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے اس لسٹ میں کن کن لوگوں کے نام شامل کئے گئے ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی این آئی ایل لسٹ کا قانونی وجود نہیں ہے،بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے ای سی ایل لسٹ میں نام ڈالے جاسکتے ہیں،عدالت پی این ایل آئی لسٹ میں شہریوں کے نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔