راولپنڈی ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کو کبھی کام نہیں کرنے دیا گیا ، بار بار آئین اور جمہوریت کو پٹری سے اتارا گیا ،مخالفین جو بھی حربہ اختیار کریں ملک میں جمہوریت اور مسائل کے حل کے لئے میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔پاکستان کے لوگ جمہوریت سے …
ملک میں جمہوریت اور مسائل کے حل کے لئے نواز شریف کی قیادت میں اپنا سفر جاری رکھیں گے، خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 14 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کو کبھی کام نہیں کرنے دیا گیا ، بار بار آئین اور جمہوریت کو پٹری سے اتارا گیا ،مخالفین جو بھی حربہ اختیار کریں ملک میں جمہوریت اور مسائل کے حل کے لئے میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنا سفر جاری رکھیں گے ۔پاکستان کے لوگ جمہوریت سے محبت کرتے ہیں ۔ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس ملک میں سیاسی جدوجہد کی اور 40سال سے یہ سیاسی سفر جاری ہے ۔جب ہمیں اقتدار ملا تو ملک میں مسائل کے انبار تھے ،آج حالات پہلے سے بہت مختلف ہیں اور مایوسی کی کوئی بات نہیں، آنے والا وقت پاکستان کے لئے ترقی اور خوشحالی کا ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر رےلوے خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ شب مرکزی انجمن تاجران راجہ بازار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔








