مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

وزیراعظم محمد نواز شریف سندھی علاقوں کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف سندھی علاقوں کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود پر خصوصی دلچسپی …

وزیراعظم محمد نواز شریف سندھی علاقوں کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف سندھی علاقوں کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف نے سندھ کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور یہاں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کے لیے اہم و موثر اقدامات بھی کیے۔ سکھر موٹر وے سمیت کراچی کا ٹرانسپورٹ نظام، سرکلر ریلوے اور لیاری بائی پاس جلد مکمل ہو جائیں گے جس سے یہاں کے عوام مستفید ہوں گے۔ سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کسی مخصوص علاقے کے وزیراعظم نہیں بلکہ وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور ملک بھر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے ملکی معیشت بھی مستحکم ہو رہی ہے اور ملک ترقی بھی کر رہا ہے۔

Leave a Reply