اقوام متحدہ۔2اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ باعث تشویش ہے،ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے،اب جنگ کو رک جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہاراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد ایکس پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ اسماعیل …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔2اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ باعث تشویش ہے،ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے،اب جنگ کو رک جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہاراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد ایکس پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس نے یہ حملہ اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیلفروشان کے قتل کے جواب میں کیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے میزائل حملے کا جواب دیا تو اسے مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔








