ملک پر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار کا استعمال کرنے سے دریغ نہیں کر یں گے، شمالی کو ریا کاجنوبی کوریا کو انتباہ

83

سیئول ۔4اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اگر ملک پر حملہ ہوا توجوہری ہتھیار کا استعمال کرنے سے دریغ نہیں کر یں گے ۔کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے ) کے مطابق،شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا کہ اگر ان کے ملک پر حملہ ہوا تو وہ اپنے اختیار میں تمام جارحانہ صلاحیتوں کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دشمن، انتہائی بے وقوفی اور لاپرواہی کے ساتھ ہماری ملکی خودمختاری پر قبضہ کرنے والی مسلح افواج کو استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہےتو ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جوہری ہتھیار کا استعمال کریں گے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں جنوبی کو ریا کے رہنما یون سک یول کو ایک کٹھ پتلی کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہاکہ وہ مغربی ممالک کے زیر اثر ہیں اور ان کسی بھی بیوقوفی کی امیدکی جاسکتی ہے۔