ریاض۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں کسٹم سروسز فیس کے حوالے سے نئے ضوابط پر عمل درآمد کا آغاز اتوار 6 اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق کسٹم سروسز فیس کے حوالے سے نئے ضوابط میں بیرون ملک سے انفرادی طورپر آن لائن خریداری پرکسٹم ڈیوٹی اور دیگر فیسوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق وہ اشیا جن کی مالیت 1000 ریال سے …
سعودی عرب میں کسٹم سروسز فیس کے حوالے سے نئے ضوابط پر عملدرآمد کا آغاز

مزید خبریں
ریاض۔6اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں کسٹم سروسز فیس کے حوالے سے نئے ضوابط پر عمل درآمد کا آغاز اتوار 6 اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق کسٹم سروسز فیس کے حوالے سے نئے ضوابط میں بیرون ملک سے انفرادی طورپر آن لائن خریداری پرکسٹم ڈیوٹی اور دیگر فیسوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق وہ اشیا جن کی مالیت 1000 ریال سے زیادہ نہیں ان پر کسٹم فیس صرف 15 ریال وصول کی جائے گی۔
نئے کسٹم ضوابط کے مطابق کسٹم سروسز کی فیسوں میں میں کمی کی گئی ہے جن میں بیرون مملکت سے امپورٹ کیے جانے والے سامان کی کسٹم انسپیکشن، کسٹم ڈیٹا کے معائنہ کی فیس، سامان کی سکینگ اور سمپل کی لیبارٹری چیکنگ کی مد میں تمام فیسیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے امپورٹرز کو سہولت فراہم کرنے کےلیے نئے ضوابط کی منظوری دی گئی ہے جن پرعمل درآمد 6 اکتوبر سے کیا جارہا ہے۔







