ایمریٹس کی فلائٹس میں واکی ٹاکی اور پیجرز لے جانے پر پابندی عائد

دبئی ۔6اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس نے فضائی سفر کے دوران سامان میں واکی ٹاکی اور پیجرز ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے اے ایف پی کے مطابق اماراتی ائیر لائن ایمریٹس نے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی کے پھٹنے کے واقعات کے بعدہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مسافر جو دبئی کو یا دبئی سے فضائی سفر کر رہے ہیں انہیں …

دبئی ۔6اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمریٹس نے فضائی سفر کے دوران سامان میں واکی ٹاکی اور پیجرز ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے اے ایف پی کے مطابق اماراتی ائیر لائن ایمریٹس نے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی کے پھٹنے کے واقعات کے بعدہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مسافر جو دبئی کو یا دبئی سے فضائی سفر کر رہے ہیں انہیں اپنے بکڈ سامان یا ہینڈ کیری میں پیجرز اور واکی ٹاکی لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

جاری بیان میں کہا کہ ایسی کوئی چیز مسافر کے سامان میں ملنے پر دبئی پولیس اسے اپنی تحویل میں لے گی۔ ایمریٹس نے مزید کہا ہے کہ عراق اور ایران کے روٹس پر پروازیں منگل تک معطل رہیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان کے مختلف شہروں میں رابطے کی ڈیوائسز پیجر اور واکی ٹاکی کے دھماکوں میں 37 افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار زخمی ہوئے تھے۔