واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

93
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 65 ہزار کیوسک اور اخرج 65 ہزار کیوسک رہا، دریائے کابل پر نوشہرہ کے مقام پر آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 19 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 43 ہزار کیوسک اور اخرج 43 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 38 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 19 ہزار 700کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک رہا۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1537.10 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.032 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1208.25 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.790 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ ہے۔