23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمنی کو پالتو کتے رکھنے پر عائد ٹیکس سے ریکارڈ آمدن

جرمنی کو پالتو کتے رکھنے پر عائد ٹیکس سے ریکارڈ آمدن

- Advertisement -

برلن۔11اکتوبر (اے پی پی):جرمنی میں پالتو کتے رکھنے پر عائد ٹیکس سے گزشتہ سال کے دوران ریکارڈ 42 کروڑ دس لاکھ یورو کی ریکارڈ آمدن ہو ئی ہے ۔ وائس آف جرمنی کے مطابق جرمنی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کتا پالنے پر ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جسے ’’ہُنڈے شٹوئر‘‘ کہا جاتا ہے۔گزشتہ سال جرمنی کو اس ٹیکس سے تقریباً 421 ملین یورو کی آمدن ہوئی۔

اس سے قبل 2022 میں بھی اس ٹیکس سے 414 ملین یورو کی ریکارڈ آمدن ہوئی تھی۔جرمن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن (زیڈ زیڈ ایف)کے مطابق جرمن گھرانوں میں پالتو کتوں کی کل تعداد گزشتہ سال 10 ملین سے زیادہ تھی۔ جرمنی میں اوسطاً ہر دوسرے گھر میں ایک پالتو جانور ہے تاہم سب سے زیادہ مقبول پالتو جانوروں کی فہرست میں کتا پہلے نمبر پر ہے۔

- Advertisement -

پالتو کتے کے بچے کو پیدائش کے تین ماہ کے اندر اندر اسے رجسٹر کرانا ہوتا ہے ۔ اگر کتا بالغ ہے، تو اسے پالتو بنانے کے بعد تین سے چار ہفتوں کے درمیان رجسٹرکرانا ضروری ہے۔ عام طور پر رجسٹریشن مقامی میونسپلٹی کے دفتر یا ٹاؤن ہال میں جا کر کی جاتی ہے۔ کچھ شہروں اور میونسپلٹیوں میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ جرمن قانون کے مطابق پالتو کتے پر ٹیکس ادا نہ کرنا جرم ہے۔ پالتو کتے کی ٹیکس آفس میں رجسٹر یشن پر مالک کو ’’کتے کا ٹیگ‘‘ دیا جاتاہے جو کتے کے مالک کے گھر یا باڑ والے احاطے سے باہر لے جانے پر نظر آنا ضروری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511207

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں