ڈیرہ اسماعیل خان،سی آر بی سی نہر کے قریب موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹنے سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ، 2نوجوان زخمی

105
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ٹانک روڈ سی آر بی سی نہر کے قریب موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹنے سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ، 2نوجوان زخمی ہوگئے۔

تھانہ صدر کی حدود ٹانک روڈ سی آر بی سی نہر کے قریب موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں سوار 19 سالہ شاہد اللہ ولد پیر رحمان محسود سکنہ کوکار جاں بحق جبکہ 19سالہ نور ایاز ولد شیرابت خان اور 15سالہ انور ولد پیر رحمان شدید زخمی ہو گئے،جن کو ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے نعش سمیت ہسپتال منتقل کر دیا