لبنان کے تین دیہات پر اسرائیلی حملوں میں مارے جانےو الوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی

بیروت۔13اکتوبر (اے پی پی):لبنان میں تین دیہات پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق زیادہ تراموات دارالحکومت بیروت کے شمال میں پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں مسیحی برادری رہائش پذیر ہے،وہاں معیصرہ نامی گائوں پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں معیصرہ میں عمارت مکمل طور …

بیروت۔13اکتوبر (اے پی پی):لبنان میں تین دیہات پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق زیادہ تراموات دارالحکومت بیروت کے شمال میں پہاڑی علاقوں میں ہوئیں جہاں مسیحی برادری رہائش پذیر ہے،وہاں معیصرہ نامی گائوں پر اسرائیلی حملے میں 9 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں معیصرہ میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دارالحکومت کے جنوب میں واقع بارجہ نامی علاقے میں اسرائیلی حملے میں چار افراد مارے گئے اور 18 زخمی ہوئے جبکہ دیر بااللہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے اور چار زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی باقیات کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل جنوبی اور مشرقی لبنان کے ساتھ ساتھ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔