دمشق۔13اکتوبر (اے پی پی):عراق میں سرگرم عسکری گروپ اسلامی مزاحمت نے اتوار کی صبح مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ،تاہم اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ سانا کے مطابق گروپ نے دعوی ٰ کیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین اور لبنان میں …
عراقی گروپ اسلامی مزاحمت کا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

مزید خبریں
دمشق۔13اکتوبر (اے پی پی):عراق میں سرگرم عسکری گروپ اسلامی مزاحمت نے اتوار کی صبح مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ،تاہم اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
سانا کے مطابق گروپ نے دعوی ٰ کیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین اور لبنان میں بچوں،بزرگوں اور خواتین سمیت شہریوں کے قتل عام کے جواب میں اس کی کارروائیوں کا حصہ ہے۔ گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تیز رفتاری سے نشانہ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیاں اس وقت مشرق وسطیٰ میں اہم فلیش پوائنٹ ہے، اس علاقے کو بین الاقوامی قانون کے تحت شام کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس پر 1967 میں اسرائیل نے قبضہ کیا تھا۔








