ہری پور پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 3 کلو چرس برآمد

109
Drug dealer arrested
Drug dealer arrested

ایبٹ آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے ساڑھے 3 کلو کے قریب چرس برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ خان پور ہارون خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش وجاہت قریشی ولد ناصر قریشی سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 کلو 435 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔