مراکش میں بوگس چیک دے کر بڑی تعداد میں لوگوں کو لوٹنے والے یہودی تاجر گرفتار

رباط ۔14اکتوبر (اے پی پی):مراکش میں بوگس چیک دے کر بڑی تعداد میں لوگوں کو لوٹنے والے یہودی تاجر کو گرفتارکرلیا گیا۔ العربیہ کے مطابق مراکش کے حکام نے مراکش کے سب سے بڑے سپورٹس گروپ "سٹی کلب" کے مالک مراکشی نژاد یہودی تاجر حوناتان ہاروش کو کاسا بلانکا شہر میں دو لڑکیوں کے ہمراہ کوکین کی ایک مقدار کے ساتھ گرفتار کر لیا۔سکیورٹی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ …

رباط ۔14اکتوبر (اے پی پی):مراکش میں بوگس چیک دے کر بڑی تعداد میں لوگوں کو لوٹنے والے یہودی تاجر کو گرفتارکرلیا گیا۔ العربیہ کے مطابق مراکش کے حکام نے مراکش کے سب سے بڑے سپورٹس گروپ "سٹی کلب” کے مالک مراکشی نژاد یہودی تاجر حوناتان ہاروش کو کاسا بلانکا شہر میں دو لڑکیوں کے ہمراہ کوکین کی ایک مقدار کے ساتھ گرفتار کر لیا۔سکیورٹی سروسز نے اطلاع دی ہے کہ حوناتان ہاروش کی گرفتاری اس کے خلاف جاری کیے گئے تحقیقی وارنٹ کے پس منظر میں عمل میں آئی ہے۔ اس فراڈ کا تعلق لاکھوں ڈالر کے بوگس چیک جاری کرنے سے ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ مراکش میں کھیلوں کے سب سے بڑے گروپ کے مالک تاجر نے مراکش میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر مہم چلائی۔ اس کے بعد حوناتان ہاروش کے کلبوں کے متعدد زائرین نے سوشل پلیٹ فارمز پر بتایا کہ انہیں سبسکرپشن آفرز کی لالچ دے کر دھوکہ دیا گیا ہے۔ بعد میں وہ ان کلبوں کے بند ہونے سے حیران رہ گئے۔متعدد مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق اس سے قبل یہودی حوناتان ہاروش اپنے ملازمین کے ساتھ اپنے ہتک آمیز رویے کے لیے مشہور تھا۔

بہت سے ملازمین نے اجرت کا مطالبہ کیا تو اس نے انہیں برطرف کردیا تھا۔ اس خبر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رد عمل پیدا کردیا۔ ان پلیٹ فارمز کے بہت سے علمبرداروں نے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے مراکش کے لوگوں کی قیمت پر خود کو مالدار بنانے کے لیے دھوکہ دہی کے استعمال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔