رینجرز کی کارکردگی اور قربانیوں کو ہر تین مہینے بعد غیر ضروری طور پر متنازعہ بنا دیا جاتا ہے‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز کی کارکردگی اور ان کی قربانیوں کو ہر تین مہینے بعد غیر ضروری طور پر متنازعہ بنا دیا جاتا ہے‘ رینجرز کراچی کے اندر اپنی ذمہ داریاں تبھی پوری کر سکتے ہیں جب انہیں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دینے میں لیت و لعل سے کام نہ …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ رینجرز کی کارکردگی اور ان کی قربانیوں کو ہر تین مہینے بعد غیر ضروری طور پر متنازعہ بنا دیا جاتا ہے‘ رینجرز کراچی کے اندر اپنی ذمہ داریاں تبھی پوری کر سکتے ہیں جب انہیں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دینے میں لیت و لعل سے کام نہ لیا جائے‘ حکومت سندھ کا انہیں محدود اختیارات دینے کا عندیہ خلاف قانون اور خلاف ضابطہ ہے کیونکہ کسی بھی قانون کو انتظامی آرڈر کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا۔بدھ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ بات بھی مضحکہ خیز ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت رینجرز کو اپنے گارڈز کے طور پر تو استعمال کرنا چاہتی ہے مگر کراچی کے عوام کے تحفظ کے لئے متعلقہ قانون کے تحت انہیں اختیارات دینے کے لئے تیار نہیں۔ سندھ رینجرز کوئی سکیورٹی کمپنی نہیں کہ ان کو وی آئی پیز کی سکیورٹی پر لگا دیا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply