اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ایڈووکیٹ سے چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے صدر مائیکل ایوانز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے …
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن سے علی بابا گروپ کے صدر مائیکل ایوانز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ایڈووکیٹ سے چینی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کے صدر مائیکل ایوانز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے سلسلے میں ویلیو چین کے شعبہ سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی استعداد سے بھرپور استفادہ کیلئے کام کررہی ہے تاکہ ای کامرس اور ڈیجیٹل پے منٹس کے شعبوں کوفروغ دیا جا سکے جس سے کاروباری سہولیات اور ریٹیل مارکیٹ کے کاروبار کی ترقی میں مدد ملے گی۔ علی بابا چائنہ کی ای کامرس کے شعبہ میں خدمات فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ہے جس کا بین الاقوامی تجارت میں کنزیومر ٹو کنزیومر، بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو سیلز اینڈ سروسز کے حوالے سے ای کامرس کا ویب پورٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔ علی بابا گروپ کا اعلیٰ سطح کا ایک وفد پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہے تاکہ ملک میں ای کامرس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ وفد کی سربراہی علی بابا گروپ کے صدر مائیکل ایوانز کر رہے ہیں۔








