تعلیمی اداروں پر چڑھائی اورطلباءپر تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل ہے،مشترکہ مزاحمتی قیادت، کل نماز جمعہ کے بعد پر امن احتجاج کی اپیل

سرینگر۔ 20 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری طلباءپر تشدد اور تعلیمی اداروں پر چڑھائی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل نماز جمعہ کے بعد اس کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ کشمیر …

سرینگر۔ 20 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری طلباءپر تشدد اور تعلیمی اداروں پر چڑھائی کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل نماز جمعہ کے بعد اس کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ طلباءقوم کا مستقبل ہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply