فارک باغی اپنے جنگجوو¿ں کی صفوں میں سے بچوں کے اخراج پر رضامند

ہوانا۔ 17 مئی (اے پی پی) کولمبیا کے فارک باغیوں نے امن معاہدے کے تسلسل میں اپنے مسلح دستوں میں شامل نابالغ بچوںکو فارغ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں مذاکرات کے بعد فارک باغیوں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امن معاہدے کے مو¿ثر ہو جانے پر 15 برس سے کم عمر کی …

ہوانا۔ 17 مئی (اے پی پی) کولمبیا کے فارک باغیوں نے امن معاہدے کے تسلسل میں اپنے مسلح دستوں میں شامل نابالغ بچوںکو فارغ کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں مذاکرات کے بعد فارک باغیوں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ امن معاہدے کے مو¿ثر ہو جانے پر 15 برس سے کم عمر کی بچوں کو مسلح دستوں سے خارج کر دیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان بچوں کے حوالے سے بنیادی اصولوں کا طے کیا جانا ابھی باقی ہے کہ حکومت کس طرح ان بچوں کے ملکی معاشرے میں انضمام کو یقینی بنائے گی۔ واضح رہے کہ کولمبیا کی حکومت اور فارک باغی مستقل جنگ بندی کے ضوابط طے کرنے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply