پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی صدر سنگاپور مینوفیکچرنگ فیڈریشن سے ملاقات، تعاون پر تبادلہ خیال کیا

96
Pakistani High Commissioner
Pakistani High Commissioner

سنگا پور۔17اکتوبر (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے سنگاپور مینوفیکچرنگ فیڈریشن (ایس ایم ایف ) کے صدر لینن ٹین اور کونسل کے اراکین سے ملاقات کی ہے۔

سنگا پور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے درمیان مینوفیکچرنگ کے شعبے میں طویل مدتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ہائی کمشنر نے ایس ایم ایف کو پاکستان میں سرمایہ کاری خاص طور پر ٹیکسٹائل، آٹوموٹیو، آئی ٹی اور فارماسیوٹیکلز جیسی اہم صنعتوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع بارے آگاہ کیا۔

ملاقات میں مینوفیکچرنگ کی ترقی کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیےجدیدیت پر مشتمل شراکت داری قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایس ایم ایف سنگاپور میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حمایت کرنے والی ایک اہم اور بڑی تنظیم کے طور پر مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان شراکت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔