اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین سینیٹر شاہ زیب د رانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کےلئے پارلیمنٹ لاجز میں ان کی رہائش پر گئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نے پرمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور سینیٹر شاہ زیب سے تعزیت کااظہارکیا۔
اس موقع پر سینیٹر جان محمد جان بلیدی، رکن قومی اسمبلی پلین بلوچ و دیگر قبائلی عمائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کومغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت غمزدہ خاندان کے ساتھ گزارا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔