مریم نواز شریف کا پانامہ پیپر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

مریم نواز شریف کا پانامہ پیپر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم درخواست گزار کسی الزام کو ثابت کرنے میںناکام رہے،عدالت عظمیٰ کی طرف سے مزید چھان بین کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ پٹیشنر ز کی شکست کی عکاسی کرتا ہے، مریم نواز شریف کا ٹویٹ پیغام اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز …

مریم نواز شریف کا پانامہ پیپر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
درخواست گزار کسی الزام کو ثابت کرنے میںناکام رہے،عدالت عظمیٰ کی طرف سے مزید چھان بین کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ پٹیشنر ز کی شکست کی عکاسی کرتا ہے، مریم نواز شریف کا ٹویٹ پیغام

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے پانامہ پیپر کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ درخواست گزار کسی الزام کو ثابت کرنے میںناکام رہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کی طرف سے محفوظ شدہ فیصلے کے اعلان کے بعد اپنی ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کی طرف سے مزید چھان بین کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ پٹیشنر ز کی شکست کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر اداکرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ” مبارک:وزیر اعظم نوازشریف ۔۔۔الحمد وللہ رب العالمین ” کے ساتھ ساتھ ” تعریف اور عظمت صرف اللہ کے لئے ؛شکراً اور مبارک”کے الفاظ تحریر کئے۔

Leave a Reply