وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبوں میں میلینئیم ترقیاتی اہداف کے بعد پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کےلئے بھی ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ وہ واشنگٹن میں پانی و صفائی ستھرائی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ پاکستان پانی اور صفائی ستھرائی کے شعبوں میں میلینئیم ترقیاتی اہداف کے بعد پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کےلئے بھی ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ وہ واشنگٹن میں پانی و صفائی ستھرائی سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں پانی کی کمی سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی جانب پیشرفت کے لئے عالمی، علاقائی اور ملکی سطح پر کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply