سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید اور فتح ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پانامہ پیپرز کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید اور فتح ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ رانا …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پانامہ پیپرز کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید اور فتح ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کو ایک سیاسی ایشو بنایا جس میں سے ناکامی ہوئی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام اور ملک کے مفاد میں کام کر رہی ہے اور اچھے نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں توانائی سمیت تمام شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Leave a Reply