اٹک۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جے آئی ٹی سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے جانے کے بعد یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جو عدالت …
وزیراعظم محمد نواز شریف جے آئی ٹی سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے، ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

مزید خبریں
اٹک۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف جے آئی ٹی سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے جانے کے بعد یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جو عدالت میں کچھ ثابت نہیں کر سکے وہ جے آئی ٹی میں کیا ثابت کریں گے، جے آئی ٹی کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہو گا اور وزیراعظم محمد نواز شریف وہاں سے بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے، خالی الزام تراشی ہی کافی نہیں بلکہ اسے ثابت بھی کرنا پڑتا ہے اور الزام تراشوں کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ملک اعتبار خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اب کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں سیاسی جماعتیں اب اپنی توجہ ملک کی ترقی اور ملک کی معاشی حالت کو بہتر سے بہتر بنانے میں موجودہ حکومت کا ساتھ دیں اور ترقی کے اس دور میںرکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔








