اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشین اور ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
صدر مملکت نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ صدر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔