راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان شاہینز کے آل رائونڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ بھارت اے کے خلاف میچ بہت دلچسپ رہا ، ہم نے پوری کوشش کی تاہم نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس میچ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، کوشش کریں گے کہ اگلے میچوں میں کور اپ کریں اور جیتیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ …
بھارت اے کے خلاف میچ بہت دلچسپ رہا ، ہم نے پوری کوشش کی تاہم نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا، پاکستان شاہینز کے آل رائونڈر عرفات منہاس

مزید خبریں
راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان شاہینز کے آل رائونڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ بھارت اے کے خلاف میچ بہت دلچسپ رہا ، ہم نے پوری کوشش کی تاہم نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس میچ سے ہم نے بہت کچھ سیکھا، کوشش کریں گے کہ اگلے میچوں میں کور اپ کریں اور جیتیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ پارٹنرشپ قائم کروں ، یہی سوچ تھی کہ وکٹیں ہاتھ میں ہوں گی تو ہدف حاصل کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی لیکن فنش نہیں کر پایا،وکٹ سپنرز کے لیے مددگار تھی۔واضح رہے کہ اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔








