اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عوامی عدالت میں تو پہلے ہی سرخرو تھی اب ملکی عدالت عظمیٰ سے بھی سرخرو ہو گئے ہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے …
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ایک بار پھر سرخرو ہو گئے ، رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت عوامی عدالت میں تو پہلے ہی سرخرو تھی اب ملکی عدالت عظمیٰ سے بھی سرخرو ہو گئے ہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ جمعرات کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جس نے جھوٹ بول کر ہماری قیادت پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے انہیں عدالت عظمیٰ نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی اس حوالے سے سپریم کورٹ میںکوئی ایک بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی معاملات کے حل کے لیے کمیٹی کا قیام چاہتے تھے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تو عوامی خدمت کی سیاست پر ہی یقین رکھتی ہے جس کا ثبوت ہم نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں عوامی خدمت کر کے دیا ہے۔








