آزادی اور حق خود ارادیت کا حصول کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے کشمیریوں کے عزم وہمت نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 21 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کا حصول کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے اور کشمیری نوجوانوں کے اندر اس وقت جو اشتعال پایا جاتا ہے وہ بھارتی رہنماﺅں کی ضد ، ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہی کا نتیجہ ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس …

سرینگر ۔ 21 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کا حصول کشمیریوں کے لیے زندگی اور موت کا معاملہ ہے اور کشمیری نوجوانوں کے اندر اس وقت جو اشتعال پایا جاتا ہے وہ بھارتی رہنماﺅں کی ضد ، ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہی کا نتیجہ ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری تاریخ کے ہر دور میں امن پسند اورصلح جو رہے ہیں اور وہ یگانگت اور ہم آہنگی میں یقین رکھتے ہیں، البتہ بھارت نے ان کی امن کی زبان پر کان نہیں دھرا اور وہ پچھلے 70برس سے انہیں دھونس اور دباو سے خاموش کرانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر میں وہ جو کچھ کر رہا ہے اس سے اس کا یہ دعویٰ محض ایک فراڈ اور ڈھونگ ثابت ہوجاتا ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اپنی تمام تر طاقت کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبانے میں ناکامیاب ہوا ہے اور کشمیریوں کے عزم و ہمت نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے اور وہ یہاں مزید خون خرابے کے منصوبے بنارہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply