اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پی ٹی سی ایل نے جی آئی ٹی ای ایکس 2024 دبئی کے دوران ویم سافٹ ویئر کے ساتھ سٹریٹجک ری سیلر شراکت داری قائم کر لی ، یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل کو اپنے کارپوریٹ اور انٹرپرائز صارفین کو ڈیٹا پروٹیکشن، ڈیزاسٹر ریکوری اور کلاؤڈ سروسز کے شعبے میں جدید سہولیات مہیا کرنے میں مدد کرے گی۔ پی ٹی سی ایل سے جاری …
پی ٹی سی ایل کا جی آئی ٹی ای ایکس دبئی میں ویم سافٹ ویئر کے ساتھ ری سیلر معاہدہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):پی ٹی سی ایل نے جی آئی ٹی ای ایکس 2024 دبئی کے دوران ویم سافٹ ویئر کے ساتھ سٹریٹجک ری سیلر شراکت داری قائم کر لی ، یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل کو اپنے کارپوریٹ اور انٹرپرائز صارفین کو ڈیٹا پروٹیکشن، ڈیزاسٹر ریکوری اور کلاؤڈ سروسز کے شعبے میں جدید سہولیات مہیا کرنے میں مدد کرے گی۔ پی ٹی سی ایل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گروپ ڈائریکٹر انٹرپرائز سلوشنز پی ٹی سی ایل و یوفون فور جی وقار احمد اور ویم میں ای ایم ای اے ایسٹ کی چینل و الائنس ڈائریکٹر کنڈا بیڈون نے دونوں اطراف کی اعلیٰ انتظامیہ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔
یہ معاہدہ جی آئی ٹی ای ایکس دبئی 2024 کے موقع پر کیا گیا جس میں سینکڑوں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں، جدت طرازوں، کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی اور مستقبل کی مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کے فروغ کیلئے لائحہ عمل طے کیا۔ ویم کی انڈسٹری بھر میں معروف ٹیکنالوجی کو پی ٹی سی ایل کے مضبوط بزنس سلوشنز انفراسٹرکچر میں ضم کرنے سے اس کی بلا تعطل ڈیٹا مینجمنٹ اور کاروباری تسلسل کی خدمات پیش کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین کو اب ویم ڈیٹا پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہوگی جو ڈیٹا کی حفاظت اور اینڈ ٹو اینڈ رینسم ویئر تحفظ فراہم کرتا ہے، کاروباری تسلسل کو یقینی بناتا ہے اور کسی بھی حادثے یا تباہی کے بعد ڈیٹا کی بازیافت میں آسانی فراہم کرتا ہے۔
معاہدے پر دستخط کے موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون فور جی کے گروپ وی پی بزنس ٹو بزنس، سٹریٹجی اینڈ پروڈکٹ مینجمنٹ سید محمد عمران علی نے کہا کہ ویم کے ساتھ شراکت داری پی ٹی سی ایل کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ ہم اپنے ڈیٹا مینجمنٹ سلوشنز کے پورٹ فولیو کو وسعت دے رہے ہیں، یہ شراکت داری ہمارے کاروباری اور انٹرپرائز صارفین کو عالمی معیار کے ڈیٹا تحفظ اور بحالی کی سہولیات پہنچانے کے ہمارے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے تاکہ انہیں ایک پیچیدہ ڈیجیٹل منظر نامہ میں اپنی اہم کاروباری معلومات کے تحفظ کا اختیار دیا جا سکے، ویم کے ساتھ مل کر ہم اپنے صارفین کے لئے ترقی اور طویل مدتی استحکام کے حصول کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
معاہدے پر دستخط کے موقع پر ویم میں ای ایم ای اے ایسٹ کی چینل اور الائنسز ڈائریکٹر کنڈا بیڈون نے کہا کہ ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں، ہمارے تعاون سے پاکستان میں جدید ڈیٹا تحفظ کی راہ ہموار ہوگی۔ ویم ڈیٹا پلیٹ فارم ایک اینڈ ٹو اینڈ ڈیٹا ریکوری سہولت ہے، جو ہائبرڈ کلاؤڈ اقدامات کو تیزرفتار بنانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جس میں سائبر تحفظ ، ہائبرڈ کلاؤڈ آپٹیمائزیشن، اور ڈائریکٹ ٹو آبجیکٹ اسٹوریج کی صلاحیتوں میں اضافہ کی سہولت موجود ہے، ہم مل کر پاکستانی کاروباری اداروں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنا سکیں اور ہماری قابل اعتماد ٹیکنالوجی کے ذریعے بلا تعطل آپریشنز برقرار رکھ سکیں،
ہمارا مشن اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کاروباری ادارے تیزی سے مشکلات سے نمٹ سکیں اور جب بھی اور جہاں بھی ضرورت ہو اپنے ڈیٹا تک اعتماد کے ساتھ رسائی حاصل کرسکیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل میں پی ٹی سی ایل کے رہنما کردار کو مستحکم کرتی ہے، اور اس سے کاروباری اداروں کو اپنے اہم ترین اثاثوں کی حفاظت میں مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں، اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ کاروباری ادارے مسلسل بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں اپنی مضبوطی اور استحکام برقرار رکھ سکیں۔








