اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی کے بعد 242,713 روپے سے کم ہو کر 242,027 روپے ہوگئی ۔10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 222,487 روپے سے کم ہو کر 221,858 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 روپے اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,734 ڈالر سے کم ہو کر 2,726 ڈالر ہو گئی۔