بھکر،تھانہ دلیوالہ پولیس نے چوری ڈکیتی کے 03 ملزمان اور 02 اشتہاری گرفتار کر لیے

64
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

بھکر۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):بھکر کے تھانہ دلیوالہ پولیس نے چوری ڈکیتی کے 03 ملزمان اور 02 اشتہاری گرفتار کر لیے۔ ایس ڈی پی او دریا خان ساجد محمود سوہل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ نجیب اللہ ریاض اور پولیس ٹیم نے چوروں، ڈکیتوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے، ڈکیتی کے ملزم صدر دین سے 03 موٹر سائیکلز اور اسلحہ ریکور کر لیا ۔

چوری کے دو ملزمان وقار یونس اور بلال احمد سے چوری شدہ سولر موٹرز،انورٹر اور پسٹل 30 بور ، چوری ڈکیتی شدہ مال مسروقہ مالیتی 04 لاکھ 51 ہزار روپے برآمد کیاگیا،جبکہ ایک اور کارروائی میں 02 اشتہاری ملزمان شوکت حیات اور عامر حیات کو فزیکلی گرفتار کر لیا ۔