صدر مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

104
President Asif Ali Zardari
President Asif Ali Zardari

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ صدر مملکت نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔