- Advertisement -
بھکر۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام ڈپٹی کمشنر ظفرحسن حسن نقوی کا بنیادی مرکز صحت کوٹلہ جام کا دورہ کر کے طبی سہولیات کی دستیابی اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو عمدہ علاج معالجہ کی سہولیات کی دستیابی کیساتھ ساتھ صفائی ستھر ائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کوالٹی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹرکی بہتری کیلئے ہسپتالو ں اور مرکز صحت کی تواتر کے ساتھ انسپکشن کی جاری ہے۔\378
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518047
- Advertisement -