یمن، وسطی عدن میں اسلحہ کے سرکاری گودام میں دھماکا، 20 فوجی ہلاک

عدن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) یمن کے جنوبی شہر عدن کے وسطی علاقے میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی سکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا جنوبی شہر عدن کے وسطی علاقے میں واقع اسلحے کے گودام میں ہوا جس سے 20 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اسلحے کا ذخیرہ یمنی صدر کے خصوصی محافظوں …

عدن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) یمن کے جنوبی شہر عدن کے وسطی علاقے میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں 20 فوجی ہلاک ہو گئے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی سکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا جنوبی شہر عدن کے وسطی علاقے میں واقع اسلحے کے گودام میں ہوا جس سے 20 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اسلحے کا ذخیرہ یمنی صدر کے خصوصی محافظوں کے زیر استعمال بتایا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا اتفاقی اور گودام کے اندر ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply