ریاض ۔ 24 اپریل (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مملکت کے مصر کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم اور مضبوط ہیں ۔العربیہ ٹی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ الجبیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات مضبوط …
سعودی وزیر خارجہ کی مصری ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
ریاض ۔ 24 اپریل (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ مملکت کے مصر کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم اور مضبوط ہیں ۔العربیہ ٹی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ الجبیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، حالیہ عرصے کے دوران ذرائع ابلاغ میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات پر شکوک وشبہات پھیلانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر مسلمان ملکوں کے باہمی تعلقات میں شکوک وشبہات کی کوئی گنجائش نہیں۔







