میکسیکوسٹی۔30اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کی ٹینس کھلاڑی لوکریزیا سٹیفانی اور روس کی ٹینس کھلاڑی الینا الیگزینڈرونا کورنیوا ڈبلیو ٹی اے میریڈا اوپن اکرون ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
اٹلی کی ٹینس کھلاڑی لوکریزیا سٹیفانی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جرمن حریف کھلاڑی جول نیمیئر کو شکست دی جبکہ روس کی ٹینس کھلاڑی الینا الیگزینڈرونا کورنیوا نے پہلے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن کے دارالحکومت میریڈامیں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کی ٹینس کھلاڑی لوکریزیا سٹیفانی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمنی کی حریف کھلاڑی جول نیمیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے شکست دی جبکہ روس کی ٹینس کھلاڑی الینا الیگزینڈرونا کورنیوا نے پہلے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا