کینبرا۔30اکتوبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کا دسواں ایڈیشن آسٹریلیا میں شروع ہوچکا ہے۔
لیگ میں کل(جمعرات کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگاجس میں سڈنی تھنڈر اور ہوبارٹ ہریکنز کی خواتین ٹیمیں نارتھ سڈنی اوول، سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔
ٹورنامنٹ یکم دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ لیگ میں فائنل سمیت 43 میچز ہوں گے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 40 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں فائنل سمیت تین میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔