الیگزینڈرزویروف ، سٹیفانوس سیٹسیپاس ،ایلکس ڈی مینوراور ہولگررونے رولیکس پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس مینزسنگلزکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس۔1نومبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرسیڈڈ الیگزینڈرزویروف ،یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس ،آسٹریلیا کے ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور اور ڈنمارک ٹینس سٹار ہولگر رونے اے ٹی پی رولیکس پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز پری کوارٹر فائنل …

پیرس۔1نومبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرسیڈڈ الیگزینڈرزویروف ،یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس ،آسٹریلیا کے ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور اور ڈنمارک ٹینس سٹار ہولگر رونے اے ٹی پی رولیکس پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں 27 سالہ جرمن ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلز کو 4-6، 6-3 اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں انکا مقابلہ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس سے ہوگا۔

یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس نے مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میچ میں سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو 7-6(7-1)،4-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔ 25 سالہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور نے بھی تیسری رکاوٹ عبور کرلی

،انہوں نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کو 7-5، 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ایک اور میچ میں ڈنمارک کے ہولگر رونے نے فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر کازاؤکس کو 6-3، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں