پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ کے چھ کھلاڑی کراچی میں کل سےکیمپ میں حصہ لیں گے

کراچی۔1نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے 6 کھلاڑی کل (ہفتہ سے )6 نومبر تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔ میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔کیمپ میں شریک کھلاڑی جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم …

کراچی۔1نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے 6 کھلاڑی کل (ہفتہ سے )6 نومبر تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کیمپ میں حصہ لیں گے۔

میزبان آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 14 سے 18 نومبر تک کھیلی جائے گی۔کیمپ میں شریک کھلاڑی جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان جمعہ کی شام کراچی میں جمع ہوں گے۔کوچ سعید بن ناصر 5روزہ کیمپ کی نگرانی کریں گے جہاں کھلاڑی تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گے۔ کیمپ کےسپورٹ سٹاف میں سعید بن ناصر (کوچ) عبدالسعد (کوچ) امتیاز (فزیو) اور تیمور محمود (ٹرینر) شامل ہیں۔

کیمپ کے اختتام پر کھلاڑی 10 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل اپنے شہروں کو روانہ ہو جائیں گے۔پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

مزید خبریں