لاہور۔3نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا کہ دنیا بھر میں مصدقہ حلال مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستانی حلال فوڈ کمپنیوں کےلیے کافی مواقع موجود ہیں۔ اتوار کو یہاں عالمی منڈیوں میں پاک حلال فوڈ کے مواقع کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
عالمی مارکیٹ میں حلال مصنوعات کی بڑھتی مانگ کی وجہ سے پاکستانی کمپنیوں کیلئے بڑے مواقع موجود ہیں، شاہد عمران

مزید خبریں
لاہور۔3نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا کہ دنیا بھر میں مصدقہ حلال مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پاکستانی حلال فوڈ کمپنیوں کےلیے کافی مواقع موجود ہیں۔
اتوار کو یہاں عالمی منڈیوں میں پاک حلال فوڈ کے مواقع کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کے باعث مشرق وسطی، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور شمالی امریکا میں حلال خوراک معمول کی آئٹم کی بجائے مرکزی دھارے کی ترجیحی غذا بن چکی ہے،
غذائی قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کے علاوہ حلال فوڈز میں حفظان صحت، سیفٹی اور اخلاقی پہلوئوں کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ صرف مسلم صارفین کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام صارفین کیلئے پرکشش ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اہم مارکیٹوں پر توجہ مرکوز کرکے حلال فوڈ کے وسعت پذیر سیکٹرز میں حلال برانڈ کے طور پر اپنی شناخت بنا سکتی ہیں۔








